ایک منٹ میں کار سے ہوائی جہاز بننے والی سواری برائے فروخت

واشنگٹن(دیس پردیس نیوز) کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی نے دنیا کی اولین اڑن کار بنالی ہے جسے اگلے ماہ امریکہ میں فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔ اسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

دو نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی وولو سے وابستہ فرم ٹیرافوگیا نے بنائی ہے ۔ ٹی ایف ایکس صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی ذیادہ سے ذٰیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

اس میں دوہرے کام والی (ہائبرڈ) الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لیے قوت فراہم کرنے والا خاص نظام بھی موجود ہے۔ زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے بازو فولڈ ہوجاتے ہیں اور فضا میں کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں۔

1300 پاؤنڈ وزنی اس کار کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ ذیادہ سے ذیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھرسکتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے ’طیارہ گاڑی‘ بنانے میں بہت سی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہیں جن کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں ۔ تاہم انہوں نے اتنا بتایا کہ کار اور طیارے کے دونوں ورژنز پر برسوں کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں