بارسلونا میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ،سینکڑوں کرتب بازوں کی شرکت

بارسلونا(دیس پردیس نیوز) انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے شہر بارسلونا میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلے میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنائے جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔ واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جو آج تک چلی آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں