’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی(دیس پردیس نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جسے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے۔

اداکار عامر خان اوربھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا۔ 3 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر کا آغاز اٹھارہویں صدی سے ہوتا ہے جب بھارت پر انگریزوں کی حکمرانی تھی۔

فلم میں امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں جنہوں نے انگریزوں کی غلامی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، جب کہ عامر خان فلم میں فرنگی نامی ٹھگ کا کردار اداکررہے ہیں۔

عامر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ایکشن ڈراما فلم ہے اس میں کوئی پیغام نہیں ہے، میں فلم میں ایک ایسے ٹھگ کا کردارنبھارہا ہوں جو کسی پر بھروسہ نہیں کرتا اور پیسوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں