سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے زیراہتمام” یوم دفاع” کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب، مختلف ممالک کے ڈپلومیٹ، ملٹری اتاشی،سفیروں،تھنک ٹینکس،ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت پاکستان کمیونٹی کی شرکت

ماسکو،رپورٹ : شاہد گھمن

سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے زیراہتمام” یوم دفاع” کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں مختلف ممالک کے ڈپلومیٹ، ملٹری اتاشی،سفیروں،تھنک ٹینکس،ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ملٹری اتاشی بریگیڈئیر محمد عرفان خان نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور دنوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا جس کے بعد شرکاء کو پردہ سکرین پر پاک افواج کی جرات و بہادری اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دہشتگردی سے پاک سوات اور وزیرستان کو دکھایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ 53سال پہلے 6ستمبرکے دن ہماری افواج نے دشمن کے خلاف بہت بڑی کامیابی حاصل کی اور اپنے ملک کا بھرپور دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یوم دفاع ہمارے قومی اتحاد کا بہترین عکاس ہے اس سال ڈیفنس ڈے ایک منفرد انداز میں منایا جارہا ہے کیونکہ ہماری افواج نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشتگردی کی اس جنگ میں کامیابی حاصل کی کیونکہ سترہ سال سے پاک افواج، ہماری قوم بشمول بوڑھے ، بچے اور خواتین کو دہشتگردی کا سامنا تھا۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیںجبکہ پاکستان اور روس کے اعلیٰ شخصیات کا دوطرفہ تعلقات کا تبادلہ ہو رہا ہے انہوں نے کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی پاکستان جنرل زبیر محمود حیات نے گزشتہ ماہ روس میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی فوجی مشقوں کی اختتام تقریب میں شرکت کی اور رواں سال اپریل میں چیف آف آرمی سٹاف قمرجاید باجوہ نے ماسکو کا دورہ کیا جبکہ وائس چیف آف نیول سٹاف کی قیادت میں پاک فوج کے بحری بیڑے پی ایس اصلت نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ایجنڈا امن، دوستی، تعاون اورہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے جبکہ روس اور پاکستان توانائی کے شعبہ میں کام کر دہے ہیں جس میں گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

پاکستان کمیونٹی کی شخصیات نے “دیس پردیس نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اس تقریب میں پاکستانی افواج کی بہادری اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جدوجہداور کامیابی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر بے پناہ خوش ہیں.جبکہ دیگر شرکا ء نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم کا ارادہ رکھتا ہے ہم ان گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

تقریب کے آخر میں سفیر پاکستا ن قاضی خلیل اللہ اور ملٹری اتاشی بریگیڈئیر محمد عرفان خان نے یوم دفاع کا کیک کاٹا اورتقریب کے شرکا ء کی تواضع لذیز پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

Defense Day of Pakistan celebrating in Moscow by Pakistan Embassy Report Shahid Ghumman

سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے زیراہتمام'' یوم دفاع'' کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میںمختلف ممالک کے ڈپلومیٹ، ملٹری اتاشی،سفیروں،تھنک ٹینکس،ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ماسکو،رپورٹ : شاہد گھمن نمائندہ 92نیوز روس#Pakistan_Defense_Day #Moscow #Pakistan_Embassy_Russia#ShahidGhuman #Correspondent92NewsRussia #92NewsRussia #92NewsUK(41Report 26-09-2018)

Gepostet von 92 News HD Plus Russia am Mittwoch, 26. September 2018

اپنا تبصرہ بھیجیں