13سالہ حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (دیس پردیس نیوز) پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نےانڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوعمر اسکواش کے کھلاڑی تیرہ سالہ حذیفہ ابراہیم نے امریکہ کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی روہیل باتھیجا کو دو کے مقابلے میں ایک پوائنٹ سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی حذیفہ نے کیریئرکا پندرہواں ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل وہ جاپان جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ سنگلز کاتائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں