رونالڈو اطالوی شائقین کی آنکھ کا تارہ بن گئے

روم(دیس پردیس نیوز) پرتگالی سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو ہسپانوی شائقین کا دل جیتنے کے بعد اب اطالوی شائقین کی آنکھ کا تارہ بن گئے.

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس کو شان دار کامیابی دلا کر مداحوں کا دل جیت لیا.یاد رہے کہ پرتگالی اسٹار ورلڈ کپ میں‌ ناکامی کے بعد ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے الگ ہوگئے تھے.

کرسٹیانو اطالوی کلب یوونٹس کا حصہ بنے، جو اس وقت اٹالین فٹبال لیگ سیری اے کھیل رہی ہے.کرسٹیانو اب تک پانچ میچز میں تین ہی گول کرسکے، مگر فریسنون کے خلاف ان کے گول نے مداحوں‌ کو ان کا دیوانہ بنا دیا.

مقابلہ آخری لمحات تک صفر صفر سے برابر تھا. 81 ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی نے گول اسکور کرکے یووینٹس کو کامیابی دلائی. بعد ازاں اضافی ٹیم میں‌ یوونیٹس نے ایک اور گول داغ کر دو صفر سے مقابلہ جیت لیا.

اس فتح کے ساتھ اٹالین فٹبال لیگ سیری اے میں یووینٹس پوائنٹس ٹیبل پہلے نمبر آگئی ہے.ناقدین کا خلاف ہے کہ کرسٹیانو رونالڈ اطالوی لیگ میں‌ جادو جگا سکتے ہیں، البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ دیگر کھلاڑی خود کو اسٹار کھلاڑی کے کھیل سے جلد از جلد ہم آہنگ کر لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں