چوہدری عمرفاروق رانجھا مرحوم ،حاجی محمد رفیق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل اور قرآن خوانی

بارسلونا(دیس پردیس نیوز)سابق صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری عمرفاروق رانجھا مرحوم،حاجی محمد رفیق مرحوم (ماموں حاجی نوید وڑائچ)کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف اور قرآن خوانی کی محفل منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور اجتماعی دعائے مغفرت کی۔ اسلامک سنٹر تنگی داماں کی شکایت کرتا رہا اور عمرفاروق رانجھا کے چاہنے والے باہر سڑک پر کھڑے خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔
ختم شریف اور قرآن خوانی کا اہتمام ان کے قریبی دوست چوہدری ساجد گوندل ، چوہدری نوید وڑائچ، ملک ابرار حسین،چوہدری عمران چھوکر کلاں ،چوہدری مظہر اقبال اور دیگر نے کیا۔ عمر فاروق رانجھا کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکائ میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

چوہدری عمرفاروق رانجھا کی وفات پر پرویز اختر جانی،جاوید مغل ،راجہ شعیب ستی،ڈاکٹر طاہر سندھو،چوہدری امجد فاروق تارڑ،چوہدری طارق گجر،چوہدری گلریز بوگا،چوہدری نواز گھمن،ثاقب شہزادنے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

یاد رہے عمر فاروق رانجھا عرصہ سے بیمار تھے اور بارسلونا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیکن بارسلونا سے واپس پاکستان چلے گئے تھے۔ وہاں پر گزشتہ ماہ سے بظاہر بیماری میں کمی نظر آ رہی تھی اور چل پھر بھی رہے تھے۔ دوبارہ طبعیت خراب ہونے پر اللہ کو پیارے ہو گئے۔

بارسلونا اسپین میں بھی بہت سی سماجی شخصیات موجود ہیں جو نئے آنے والوں اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان میں ایک نام پیپلز پارٹی کے سابق صدر عمرفاروق رانجھا بھی تھے ، جنہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور اسے تناور درخت کی صورت کھڑا کیا۔ لیکن وہ اپنے اصل مقصد خدمت انسانی سے بھی جڑا رہا اور اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم کو پاکستانیوں کی خدمت کا سہارا بنا دیا ۔

عمرفاروق رانجھا عرصہ سے بیمار تھے گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر منڈی بہاوالدین میں انتقال کر گئے ان کے انتقال کی خبر نے اسپین میں موجود پاکستانیو ں اور خاص طور پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کو افسردہ کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے سینئر رہنما چوہدری ساجد حسین گوندل نے چوہدری عمرفاروق رانجھا کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھی اور بھائی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں