روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

سینٹ پیٹرزبرگ (آصف صدیقی سے) 25 دسمبر کے حوالے سے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں نے ایک ساتھ مل کر قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی اس تقریب میں ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی, محمد آصف صدیقی, ملک نوشاد, سید مجتبیٰ ,سید شاہد کامران, عتیق الرحمن, عمران ملک و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے عمر بھر ٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم بھی قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے جدوجہد کریں.

Quaid day in Saint Petersburg Russia report by Shahid Ghumman

روس کے شہر سینٹ پیٹربرگ میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام سےمنایا گیا، پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹربرگ نے قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ تفصیلات جانتے ہیں نمائندہ 92نیوز شاہد گھمن کی اس رپورٹ میں#Quaid_Day #SaintPetersburg #Pakistan_Community#ShahidGhuman #Correspondent92NewsRussia #92NewsRussia #92NewsUK #92NewsHDPlus(65Report 25-12-2018)

Gepostet von 92 News Russia am Dienstag, 25. Dezember 2018

اپنا تبصرہ بھیجیں