روس میں قومی اتحاد کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا پورے ملک میں مختلف ثقافتی تقاریب کنسرٹ ،کھیل،ریلیوں کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں

ماسکو(دیس پردیس نیوز) روس میں4 نومبر کو قومی اتحاد کا دن کو بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا روس میں 190 کے قریب قومیں آباد ہیں اور ہر قوم کی اپنی ثقافت اپنا کلچر اور اپنے رسم و رواج ہیں لیکن قومی اتحاد کے دن روس میں بسنے والی ہر قوم اپنے ملک روس سے یکجہتی کے لئے یہ دن مناتی ہے اور مختلف تقاریب ثقافتی پروگرامز کھیل ریلیاں مختلف کنسرٹ وغیرہ میں شرکت کرکے تمام لوگ اپنے اپنے طریقے سے قومی جذبے کا اظہار کرتے ہیں

اسی حوالے سے ماسکو میں ایک ثقافتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے علاوہ تاجکستان آذربایجان یوکرائن بیلاروس اور دیگر ممالک کی کمیونٹیز نے اس میں حصہ لیا شرکاءنے اپنے اپنے ثقافتی کلچر کے حوالے سے گیت اور روایتی رقص پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمٰن کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی جب کہ پاکستان کی طرف سے گلوکاروں نے دمادم مست قلندر گاہ کر روسیوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

اس کے علاوہ دیگر ممالک تاتارستان ازبکستان آذربائیجان کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی بچوں نے ثقافتی رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے پاکستان کمیونٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی ثقافتی اسٹال لگایا گیا جس میں پروگرام میں شریک لوگوں کو پاکستانی کھانے اور فروٹ سے تواضع کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں