فیس بک میسیج ’اَن سینڈ‘ کرنے کا فیچر جلد آنے کو تیار

کیلیفورنیا(دیس پردیس نیوز) انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اب صارفین بہت جلد فیس بک میسنجر پر بھی ’ان سینڈ‘ کا فیچر استعمال کرسکیں گے۔

فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کےلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

اینڈرائرڈ آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کےلیے میسنجر کے ورژن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں