You Are Here: Home » Business

عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار میں پانچ فیصد کمی کا خدشہ

عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار میں پانچ فیصد کمی کا خدشہ

عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار میں پانچ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی ) کے مطابق سال 2013-14ء کے دوران بین الاقوامی سطح پر کپاس کی پیداوار میں پانچ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ آئی سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن 2013-14ء کے دوران عالمی سطح پر تین کروڑ 22 لاکھ روپے ہیکٹرز رقبے پرکپاس کاشت کی گئی جو گزشتہ سیزن میں تین کروڑ 41 ہیکٹرز کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ رواں سیزن 2013-14 کے دوران دنیا بھر میں دو کروڑ 63 لاکھ ٹن کپاس کی پیداوار حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔...

6ماہ میں پی ٹی سی ایل کے ریونیو میں اضافہ ہوا

6ماہ میں پی ٹی سی ایل کے ریونیو میں اضافہ ہوا

صارفین کی امیدوں پر پورا اترنے اور جدید مصنوعات پہنچانے کی کوشش کرتے رہینگے کمپنی انتظامیہ نے وسائل کے بہتر استعمال کیلئے اہم اقدامات کیے ،چیئر مین پی ٹی سی ایل کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل )کے ریونیو میں گزشتہ 6ماہ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ،کمپنی صارفین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہی ہے ،یہ بات چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ شاہد رشید نے اسلام آباد میں ہونے والے18ویں سالانہ اجلاس میں حصص یافتگان کو موجودہ سرگرمیوں ، نتائج اورگزشتہ...

گیس کی کمی, صنعتوں میں لوڈشیڈنگ سے پیشگی آگاہ کت دیا تھا کے ای ایس سی

گیس کی کمی, صنعتوں میں لوڈشیڈنگ سے پیشگی آگاہ کت دیا تھا کے ای ایس سی

2009 سے تمام صنعتی علاقوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے معیشت میں بہتری آئی ،بین الاقوامی فرم میکنزی نے اس کی تصدیق کی صنعت کاراپنی فیکٹریوں میں گیس سے چلنے والے نجی بجلی گھروں سے خود بجلی پیداکررہے ہیں،سوئی سدرن کے ای ایس سی کو گیس کی مقدار نہیں بڑھا رہی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چند صنعتی رہنماؤں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے گیس کی نا مناسب فراہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے ،اور کہا ہے کہ اس ضمن میں کیا جانے والا شور کے ای ایس سی کی...

منظور نظر کمپنیوں‌کو سی این جی سلنڈر چیک کرنےکی اجازت دینے کا انکشاف

منظور نظر کمپنیوں‌کو سی این جی سلنڈر چیک کرنےکی اجازت دینے کا انکشاف

ایچ ڈی آئی پی نے 8 کمپنیوں کی سلیکشن کرتے وقت اوگراکی گائیڈ لائن پرتوجہ نہیں دی،کمپنیاں ٹیسٹنگ کے سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز نہیں تھیں چیئر مین اوگرا نے ادارے کو پابند کیا تھا کہ فائنل سلنڈر ٹیسٹنگ سرٹیفکیٹ ایچ ڈی آئی پی ہی جاری کرے گا ، فیس بھی جمع نہیں کرائی : سر کاری دستاویز اسلام آباد زارت پٹرولیم کے ذیلی ادارے ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی ) نے قواعدو ضوابط کے خلاف8کمپنیوں کو سی این جی سلنڈروں کی ٹیسٹنگ کی منظوری دیکر ان پرائیویٹ کمپنیوں...

پاکستان سیب کی پیداوار میں دسویں نمبر پر آگیا

پاکستان سیب کی پیداوار میں دسویں نمبر پر آگیا

حکومت برآمدکنندگان کو نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد دے : فیصل آباد;پاکستان رواں سال 13 لاکھ 45ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے ، جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی 5ملین ٹن سے تجاوز کر گیاہے لہٰذااگر حکومت سیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت برآمد کنندگان کوسہولیات فراہم کرے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے نئی منڈیوں کی تلاش میں معاونت فراہم کی جائے تو پاکستان بیرونی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی...

سونے کا ستارہ گردش میں،ایک دن میں تین ہزار روپے فی تولہ سستا

سونے کا ستارہ گردش میں،ایک دن میں تین ہزار روپے فی تولہ سستا

سونے جیسے قیمتی دھات کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی بے قدری میں مزید اضافہ ہوا اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت صرف ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار روپے نیچے آگئی۔ پیر کو عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی بلکہ کہا جائے کہ حد ہی ہوگئی تو غلط نہ ہوگا۔۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کے بھاؤ ایک دن میں 73 ڈالر گرکر 1410 ڈالر پر آگئے۔ جس کے زیر اثر پاکستان میں فی تولہ سونے...

تین ہزار روپے کی ریکارڈ کمی کے بعدفی تولہ سونا53ہزار500 کا ہوگیا

تین ہزار روپے کی ریکارڈ کمی کے بعدفی تولہ سونا53ہزار500 کا ہوگیا

کراچی… مقامی سطح پر فی تولہ سونا مزید 3ہزار روپے کمی کے بعد 53ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث گزشتہ ایک ماہ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7500 روپے کی کمی رکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2565 روپے کمی کے بعد 45ہزار863 روپے کا ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور یورپی ملک سائپرس کی جانب سے اپنے سونے ذخائر فروخت کرنے خبروں کے باعث سونے کی قیمت عالمی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے اور یہ مزید 100 ڈالر کمی کے بعد 1400 ڈالر...

عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے مزید کم ہوکر پونے دو سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔ ال سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کم ہوکر 56500 روپے ہوگئی جو پونے دو سال کی کم ترین سطح ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کے دام 428 روپے کی کمی سے 48428 روپے پرآگئے۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آنے والی کمی بنی۔ جہاں آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک اور قسط ادا کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک اور قسط ادا کردی

پاکستان نے قرض ادائیگی کے ضمن میں آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی کی مد میں ایک کروڑ اُنتیس لاکھ ڈالرکی ایک اور قسط ادا کردی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی کی مد میں ایک کروڑ اُنتیس لاکھ ڈالرکی ایک اور قسط ادا کردی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق یہ اسٹینڈ بائی پروگرام سے پہلے والے ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فسیلٹی پروگرام کی قسط ادا کی گئی ہے

غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 63 فیصد کا اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 63 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری ) کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 63 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012ء تا فروری 2013ء کے درمیانی عرصہ میں ملک میں 668 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 409 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں غیر ملکی پرائیویٹ سرمایہ کاری میں 46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 672 ملین ڈالر کی سرمایہ...

© 2013 Daisperdais Online Edition · Modify by Zeshan