You Are Here: Home » Breaking News
گزشتہ دورحکومت میں اندورنی قرضوں میں270فیصداضافہ ہوا۔ گزشتہ پانچ سال میں اتنا اندرونی قرض لیا گیا جتنا اس سے پہلے ساٹھ سال میں نہیں لیا گیا تھا۔ گزشتہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں ملک کے اندرونی قرضوں میں دو سو ستر فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون دو ہزار آٹھ میں ملک کا اندرونی قرض تین ہزاردو سو پچھتر ارب روپے تھا جو مارچ دو ہزار تیرہ میں بڑھ کر آٹھ ہزار نوسو اٹھارہ ارب روپے ہوگیا۔ گزشتہ پانچ سال میں ملک کے اندرونی قرضوں میں پانچ ہزار چھ سو تینتالیس ارب...
ملک میں انتخابی تیاریوں کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ میں بجٹ سازی کا کام بھی زورں پر ہے۔۔وزرات خزان محصولات میں اضافے کے لئے سیلز ٹیکس میں اضافے پرغور کررہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیورواں مالی سال بھی محصولات وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔۔اس ضمن میں ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے کے ریفنڈز روک لئے ہیں۔۔جولائی تا اپریل ریفنڈز ادائیگی میں سینتیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔دوسری جانب وزارت خزانہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے مختلف تجاویزپرغور...
خوبرو برطانوی اداکارہ کیرا نائٹلی نے اپنے بوائے فرینڈ راک موسیقار جمیز رائی ٹون سے شادی کرلی ہے۔ کیرا نائٹلی اور جمیز رائی ٹون کی شادی کی تقریب فرانس کے جنوب میں واقع گاؤں مازان کے ٹاؤن ہال میں انتہائی خاموشی اور سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ شادی میں جوڑے کے خاندان کے افراد کے علاوہ صرف چند قریبی دوست مدعو تھے۔ نائٹلی نے دو ہزار پانچ میں ریلیز ہونے والی فلم پرائڈ اینڈ پریجوڈس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے لئے وہ آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں تھیں۔ جبکہ ان کے دولہا...
پاکستان کے ٹینس اسٹاراعصام الحق اور انکے پارٹنر جولین راجر کو پرتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد شکست۔ پرتگال میں کھیلے گئے مینز ڈبلر کے فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور جولین روزے کو امریکہ اور میکسیکو کی جوڑی کی جوڑی نے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ایک گھنٹے اٹھائیس منٹ جاری رکھنے والے فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا سیٹ چھ تین کے ہارنے کے بعد پاک ڈچ جوڑی نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے چھ چار سے کامیابی حاصل...
الیکشن دو ہزارتیرہ میں پانچ دن رہ گئے۔ شہر شہر جلسے، انتخابی رسہ کشی آخری حدوں کوچھونے لگی۔ عمران خان آج قصور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورملتان میں میدان سجائیں گے۔ نواز شریف کے ساہیوال،فیصل آباد میںخطاب کریں گے جبکہ الطاف حسین ٹنڈو الہ یار میں خطاب کریں گے
بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد سماجی تنظیموں سمیت سینکڑوں افراد احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے. نیو دہلی میں زیادتی کیس کے واقعے پر شہر بھر میں سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے کرمجرم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے مطابق مجرم کو شناخت کیا جاچکا ہے اور...
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں جلدبازی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں. مسلم لیگ ق کے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری شجاعت ک اکہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں جلدبازی سے نیا پینڈوراباکس کھل جائے گا۔ تمام متعلقہ لوگ پرویزمشرف کیخلاف غداری کے مقدمے میں ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے بعدمیں نتائج پرقابو نہ پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس نوعیت کامعاملہ ہے جس کے بڑے اثرات...
امیتابھ بچن کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی بگ بی اپنی ہرفلم کی پبلیسٹی کے لئے سرگرم نظرآتےہیں۔اور ان دنوں وہ مصروف ہیں ستیھا گرہا کی تشہیر میں۔ فلم ، ستھیا گرہا ، بھارت کے مشہور سماجی رہنما انا ہزارے کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ، پرکاش جھا کی اس فلم کی ٹیگ لائن ہے ڈیموکریسی انڈر فائر ۔۔۔ فلم اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں بگ بی سیمت کرنیہ کپور ، اجے دیوگن ، ارجن رام پال اور منوج پاجپائی شامل ہیں ۔ تما م کے تمام اداکار بھوپال...
ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ھے کہ پاکستانی بولروں میں ھنر ھے لیکن تجربہ کی کمی ھے اور دس روزہ کیمپ میں وہ فاسٹ بولرز کو جارحیت اور سوئنگ کی تربیت دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولرز کی تربیت کے لئے دس روزہ کیمپ وسیم اکرم کی نگرانی میں کراچی کے نیشنل اسٹٰیڈیم میں شروع ھوا۔ کیمپ کے پہلےدن بیس میں سے اٹھارہ بولرز نے شرکت کی۔ وسیم اکرم نے اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستانی بولرز میں ھنر کی کمی نہیں البتہ انہیں تجربہ کی ضرورت ھے۔ انہوں...
الیکشن کمیشن نے حساس اورحساس ترین پولنگ اسٹیشنزکی تفصیل جاری کردی۔ ملک بھرمیں اکیس ہزار تین سو چھبیس پولنگ اسٹیشنز حساس اورانتہائی حساس قرار دے دیئے گئے۔ ملک بھر میں گیارہ ہزار تریپن پولنگ اسٹیشنزحساس اور دس ہزار دو سو تہھتر حساس ترین قرار دیئے گئے۔ پنجاب میں دو ہزار نو سو گیارہ پولنگ اسٹیشن حساس اور دو ہزار چھ سو سترہ حساس ترین ،سندھ میں تین ہزار چھ سو اکیس پولنگ اسٹیشنز حساس اور چار ہزار چھ سو انتیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے، اسی طرح خیبرپختو نخوامیں دو ہزار نو سو...