You Are Here: Home » Articles
ضعیف حکومت اور ضعیف الیکشن کمیشن
حیران ہوں اس وقت مملکت خداداد پاکستان کو کون چلا رہا ہے ۔ وفاقی حکومت جانبدار بھی ہے اور ضعیف بھی ۔ اسے الیکشن کمیشن نے مزید ضعیف بنا دیا ہے لیکن الیکشن کمیشن خود ضعیف ہے پھر چونکہ عدالتیں حد سے زیادہ توانا اور جوان ہیں اس لئے انہوں نے الیکشن کمیشن کو مزید ضعیف کردیا ہے ۔ چنانچہ نہ کہیں حکومت نظر آتی ہے ‘ نہ سمت معلوم ہے اور نہ ملک چلانے والی اصل اتھارٹی کا تعین ہوسکتا ہے۔
گیارہ مئی کی آمد آمد ہے لیکن آج جب بھی دو بندے آپس میں ملتے ہیں تو ایک...
ترجمہ : او ر اگر وہ اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں تو تیرے پاس آجائیں بس اللہ سے استغفار کریں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لیے استغفار کریں تو یقینا وہ اللہ کو تو اب اور رحیم پائیں گے ۔ 4-64)
احساس گناہ کے فوراً بعد توبہ کی طرف رجوع کی ہدایت
ترجمہ : اور جو شخص گناہ کے بعد تو بہ کرے اور نیک عمل کرنے لگ جائے تو اللہ اس کو معاف کردے گا ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بخشنے والا مہربا ن ہے۔ 5-39)
قبولیت توبہ کے لیے اللہ کا اپنے بندوں میں اعلان
ترجمہ : کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے...
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاکستان کے نامور کالم نگاروں اور اینکرپرسنز کو راولپنڈی میں اپنے ہاںمدعوکیا اور سکیورٹی کی صورتحال پر ایک طویل بریفنگ دی۔ مجھے یہ بات گھما پھرا کر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ مجھے جنرل صاحب بہت سی وجوہات کی بنا پر اچھے لگتے ہیں۔ باقی باتیں بعد میں کرتے ہیں پہلے یہی ”قضیہ“ کیوں نہ نمٹالیں۔ جنرل صاحب کے اچھا لگنے کی پہلی وجہ یہ ہے کہ ان کے ”دور ِ حکومت“‘ میں پہلی بار عوام کی منتخب پارلیمینٹ کو پانچ سال پورے کرنے کاموقع ملا اور یوں ایک جمہوری حکومت...
صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں نئے گھر سے کئی افسانے وابستہ ہوچکے ہیں۔ کچھ اخباری کالموں میں بلاول ہاؤس لاہور کو ایک ایسا عالیشان محل قرار دیا گیا ہے جو رائے ونڈ میں شریف فیملی کے فارم ہاؤس سے کئی گنا بڑا ہے اور اس محل میں دنیا کی تمام آسائشیں اکٹھی کردی گئیں ہیں۔یہ بھی سننے میں آیا کہ صدر زرداری کو یہ نیا محل نما گھر ایک مشہور بزنس مین نے تحفے میں دیا ہے۔ چند دن پہلے میں نے صدر صاحب سے پوچھ ہی لیا کہ کیا بلاول ہاؤس لاہور آپ کو کسی نے تحفے میں دیا ہے؟ یہ سن کر صدر زرداری نے...
پچھلے دنوں لاہور میں ایک عالیشان محل کا افتتاح صدر زرداری نے کیا۔ یہ بلاو ل ہاؤس کے نام سےروشناس کرایا گیا۔ مناسب تو یہ تھا کہ اس کو اس کی شان و شوکت و اہمیت کی وجہ سے بلاول پیلس کہا جاتا۔ مشرق وسطیٰ کے بادشاہوں، شیخوں اور امیروں کے بھی نہایت عالیشان مکانات محلات ہی کہلاتے ہیں۔ ٹی وی پروگراموں میں اس محل کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ باہر کی دیوار مشرق وسطیٰ کے بادشاہوں کے محلات سے مشابہ ہے۔
میں یہ کالم اس لئے لکھنے پر مجبور ہوگیا ہوں کہ پچھلے دنوں مجھے ایک ایس ایم ایس موصول ہوئی...
جمہوریت کی متفقہ اور تسلیم شدہ عالمی تعریف کے مطابق عوام کی حکومت ، عوام کے لئے ،عوام کےذریعے ہی قائم ہو تی ہے ۔ ایک ووٹنگ والے دن کو چھوڑ کر پاکستان کے نظا م ِ حکومت میں عوام کتنا شریک ہو تے ہیں ؟ عوام خوب جانتے ہیں ۔
پاکستانی ریاست کے اقتدار میں عوام کی شرکت کے لئے ریاستی ادارے کس قدر سنجیدہ ہیں ؟ اس کا ثبوت آئین کے آرٹیکل 32میں مو جو د ہے ۔جسے ہر دور میں سبو تاژ کیا گیا بلکہ آئین کے نفاذ کے ذمہ دار اداروں نے سالہا سال عوام کامنہ چڑایا ۔ مشرقی پاکستان ،جہاں آج کل پاکستان کے...
ان دنوں سینیٹ ، قومی اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتیں جن میں وفاقی، مذہبی اور علاقائی سیاست کرنے والی تمام پارٹیاں بشمول فاٹا پارلیمانی گروپ سمیت آزاد ارکان پر مشتمل آئینی کمیٹی کے سامنے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ اور دو سو چھبیس زیر غور آئے۔
تب وزارتِ پارلیمانی امور اور قانون و انصاف کے پورٹ فولیو میرے پاس تھے۔ ہمارے آئین کے آرٹیکل دو سو چھبیس میں اہلیت کی جو فہرست درج ہے اس کے معیار پر پورا نہ اترنے والا کوئی شخص پارلیمینٹ کا ممبر نہیں بن سکتا۔ خاص طور سے آرٹیکل باسٹھ کی ذیلی...
سازش تھیوری تو یہی بنتی ہے کہ کوئٹہ میں قتل و غارت گری کا دوسرا بڑا واقعہ انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہے مگر اس طرح کی سازشی کہانیاں گھڑنے والے سفاک،سنگدل اور بے رحم لوگوں نے کبھی سوچا کہ قومی خزانے پر پلنے والے صوبائی و قومی حکمرانوں، گورنر راج نافذ کرکے جملہ اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے والی وفاقی حکومت کی بھی کوئی ذمہ داری ہے یا اس کا کام صرف کراچی اور لاہور کے بلاول ہاؤس میں جوڑ توڑ، جاتے اقتدار کی بہاریں لوٹنے کے لئے غیر ملکی دورے اور اتحادیوں کے ناز نخرے اٹھا کر اسمبلیوں...
انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر ثناء اللہ متنوع صفات کے مالک ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی ان کی طرح سفیر ہیں لیکن اس کے باوجود ثناء اللہ صاحب خشک مزاج نہیں، ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور مصور بھی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی انہوں نے جکارتہ میں ایک نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں ان کی اپنی اور ان کے ساتھ سفارتخانے میں کام کرنے والی میڈم عائشہ کی پینٹنگز کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی مصوروں کی پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔ وہ بیوروکریٹ کم اور انسان زیادہ ہیں اور سفیر ہوکر بھی پاکستانیوں سے محبت کرتے...
بہت مجبور اور بے بس ہوجانے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دہشت گردی پر اتر آئیں گے اور حکومت کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ۔ یہ میرا فیصلہ نہیں ہے یہ پاکستان کنگال پارٹی یعنی پی کے پی کے تھنک ٹینک کا فیصلہ ہے۔ حکومت وقت اگر دیگر دہشت گردوں سے بات چیت کرسکتی ہے تو پھر ہم سے کیوں نہیں، جب ہم اللہ کے فضل وکرم سے دہشت گرد بن جائیں گے؟ یہ میری نہیں پی کے پی کی سوچ ہے۔
پی کے پی یعنی پاکستان کنگال پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ ہم تعداد میں سترہ کروڑ سے زیادہ ہیں، ہم...