You Are Here: Home » Spain News

معاشی بحران سے سپین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے: سپین کے حکام

معاشی بحران سے سپین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے: سپین کے حکام

خراب معاشی حالات سے سپین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، قومی دفاعی کونسل کے ذرائع نے کہا۔ دفاعی کونسل کے اراکین نے سپین کو درپیس خطرات کا جائزہ لے کر یہ اندازہ لگایا ہے کہ دہشت گردی، منظم جرائم اور کثیرالہلاکت کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے علاوہ مالی بحران سے بھی سپین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کی ایک وجہ ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پہلی بار ملک کے دفاعی بجٹ میں پچیس فیصد کمی کی گئی ہے

سپین کی حکومت کا سرکاری اخراجات میں27 ارب ڈالر کی کمی کا اعلان

سپین کی حکومت کا سرکاری اخراجات میں27 ارب ڈالر کی کمی کا اعلان

میڈرڈ : سپین کی حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں27 ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اخراجات میں کمی کے لیے کاروباری ٹیکس میں اضافے کے ذریعے زیادہ آمدن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں منجمد کرنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے بجلی اور گیس پر ٹیکس کی شرع بھی بڑھائی جا رہی ہے

اسپین :ہیلتھ بجٹ میں کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

اسپین :ہیلتھ بجٹ میں کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

اسپين میں سرکاری اسپتالوں کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے اور ہیلتھ بجٹ میں کمی کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ میڈرڈ میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے اسمبلی ہال کے باہر شدید احتجاج کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپین ہوئین پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے گئے ۔ اسپین میں سرکاری اسپتالوں کو نجی شعبے کی تحویل میں دینے اور مریضوں کے لیے نسخوں پر ایک یورو فی کس ٹیکس لگانے...

اسپین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

اسپین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

اسپين کے شہر ميڈرڈ ميں ہزاروں افراد حکامت مخالف مظاہروں میں سڑکوں پر آگئے ،عوام نے حکومت کی جانب سے پيشنز ميں کٹوٹی کے فيصلے کے خلاف مظاہرہ کيا۔ اسپين حکومت کے مطابق حکومت نے يہ فيصلہ پنشن خسارا کم کرنے کے لئے کيا،گذشتہ ماہ حکمران جماعت نے اعلان کيا تھا کہ افراط زر کی شرح کم کرنے کے لئے آئندہ ماہ سال کے آخر ميں 9 کڑوڑ ريٹائرڈ افراد کی پنشنز ميں سے کٹوتی کی جائے گی،حکومت نے يہ فيصلہ انتخابی مہم کے دوران کيا تھا۔ یاد رہے کہ سادگی کے نام پر اسپین کی حکومت نے عوام کی پنشنوں میں...

اسپین میں یورپ کی معاشی بد حالی کے خلاف عوام کے مظاہرے

اسپین میں یورپ کی معاشی بد حالی کے خلاف عوام کے مظاہرے

اسپین میں مختلف تنظیموں کے رہنماوٴں اور بڑی تعداد میں مزدوروں نے آئیکانک اسکوائر پر ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ اسپین کی تاریخ میں ملک گیر احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں۔اخراجات میں کمی اور ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج میں اب مختلف تنظیموں کے رہنما اور مزدوروں کی بڑی تعداد شامل ہوگئی ہے جنہوں نے اگلے 24 گھنٹے میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مختلف تنظیموں کے رہنماوٴں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اخراجات میں کمی کو برداشت کرلیا جائے گا لیکن ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت نافذ نہیں...

اسپین:پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

اسپین:پاکستانیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

پاکستانیوں کو یورپ اسمگل کرنے والے گروہ کو اسپین پولیس نے گرفتار کرلیا، گروہ ہر سال ایک ہزار پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر یورپی ممالک میں بھیجتا تھا۔ اسپین میں پولیس نے انسانی اسمگلروں کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق اٹھارہ افراد پر مبنی گروہ کو بارسلونا، دیگر یورپی شہروں اور پاکستان سے گرفتار کیا گیا ہے،یہ گروہ خصوصی طور پر پاکستانیوں کو چھ سو سے پندہ ہزار یورو کے عوض یورپ اسمگل کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ گزشتہ سات برس سے فعال تھا۔

اسپین:حکمران پارٹی کےمعاشی اقدام کامیابی کے ضامن

اسپین:حکمران پارٹی کےمعاشی اقدام کامیابی کے ضامن

اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجوئے کی جماعت کی گالیسیا میں ہو نے والے انتخابات میں کامیابیکےامکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ گالیسیا میں پولنگ بند ہونے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پارٹی اسمبلی میں انتالیس سے بیالیس نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ جبکہ اس کی مخالف سوشلست پارٹی اٹھارہ سے بیس اور قوم پرست جماعتیں پندرہ سے اٹھارہ نشستیں حاصل کریں گی۔ وزیر اعظم ماریانو راجوئے کی پارٹی کو یہ سبقت ان کے معاشی میدان میں سخت اقدامات کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

اسپین میں اجرتوں میں کٹوتی کیخلاف عوام کا دھرنا جاری

اسپین میں اجرتوں میں کٹوتی کیخلاف عوام کا دھرنا جاری

اسپین میں سادگی کے اقدامات کی آڑ میں نئے آئینی اصلاحات کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ اور اجرتوں میں کٹوتی کے خلاف عوام سراپا احتجاج اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے۔ چودہ سو سے زائد پولیس اہلکار پارلیمنٹ کی عمارت کے قریبی علاقوں پر تعینات کیے گئے ہیں، پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی عمارت سے دور رکھنے کے لیے بیئریرز لگائے ہیں۔ مظاہرہ شہریوں کے ایک بڑے گروپ ٹوئنٹی فائیو...

سینئر صحافی حاجی شاہد محمود گھمن کے بیٹوں کی رسم عقیقہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

سینئر صحافی حاجی شاہد محمود گھمن کے بیٹوں کی رسم عقیقہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

گوجرانوالہ:سینئرصحافی و کالم نگار چیف ایگزیکٹو ورلڈ کمیونیکیشنز اینڈ پروڈکشن ہائوس گوجرانوالہحاجی شاہد محمود گھمن کے بیٹوں محمد شہریار شاہد،محمد شہروز شاہد کے عقیقے کی پر وقار تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ مقامی سیاسی سماجی رہنمائوں،صحافیوں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی۔شادی ہال میں حاجی شاہد محمود گھمن نے تمام معزز مہمانوں کا فرداً فرداً پرتباک استقبال کیا۔شاندار تقریب میں شرکت کرنے والوں میں رشید احمد سندھو،چیف ایڈیٹر  ہفت...

سپین میں عید اتوار 19اگست کو ہو گی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مراکز پر نماز عید کے اوقات

سپین میں عید اتوار 19اگست کو ہو گی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مراکز پر نماز عید کے اوقات

سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 19اگست 2012بروز اتوار کو منائیں گے ، ہر سال عیدین کے موقع پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں ، اس دفعہ بارسلونا، بادالونا اور لوگرونیو کے علاوہ اوسپتالیت میں بھی نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے ، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا : پہلی جماعت:8:15 بجے ، دوسری جماعت:9:00بجے ،...

© 2012 Daisperdais Online Edition · Modify by Zeshan