Category: Showbiz

بالی حسینہ پریانکا چوپڑہ کو اپنے سپنوں کا شہزادہ باالآخر نظر آ ہی گیا۔ بالی ووڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنے افیرز اور شادی کے ارادوں کے حوالے سے کبھی بھی میڈیا میں بات نہیں کی ۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کو اپنا جیون ساتھی نظر آ گیا ہے اور جیسے ہی وہ اُن کو پروپوز کرے گا وہ اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کردیں گی۔ پریانکا کے اس اعلان کے بعد بہت سارے مردوں کے دل ضرور ٹوٹ گئے لیکن اب ہر کسی کو اس بات کی جستجو ہے کہ کون ہے وہ خوش قسمت شخص جس پر اس خوبرو حسینہ کا دل آیا

ہالی و ڈ کی معروف ایکشن سیریز جیمز بانڈ کے ہیرو پئیرز ۔کہتے ہیں کہ زندگی کی اصل حقیقت پیار ، محبت اور اعتماد ہے ۔ ایکشن ہیرو اور مشہور ہالی وڈ سیر یز ۔جیمز بانڈ ۔میں زبر دست پر فارمنس دینے والے ہالی وڈ ایکٹر ۔پئیرز براز نین۔ایکشن سے ہٹ کے بن گئے رومینٹک شوہر جو کرتا ہے اپنی بیوی سے بے پناہ محبت۔ پئیرز کہتے ہیں کہ ایک عرصہ الیکشن فلموں میں کام کیا لیکن جب نگاہ گئی زندگی کی جانب تو معلوم ہوا کہ زندگی کی اصل حقیقت پیار ،محبت اور اعتماد پر قائم ہے ۔۔اپنی نئی آنے والی فلم ۔لو از آل یو نیڈ ۔کی پروموشن میں انھوں نے زندگی کا دوسرا نام محبت قرار دے دیا فلم کے شاٹس ۔رومینٹک فلم میں ۔بروزنین۔ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے جس کی بیوی کینسر کےئ جان لیوا مرض کے مبتلا ہے اور جسے اسکا محبت کرنے والا کھو نا نہیں چاہت

بالی ووڈ چلبلی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بجا دی ہے کترینی کیف کے لئے خطرے کی گھنٹی۔ کہتی ہیں رنبیر اور ہم دوستی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور بچنا اے حسینوں میں دپیکا کے ساتھ آئے تو کترینہ کیف کو اپنی عجب پریم کی عضب کہانی خطرے میں پڑتی نظرآئی۔ رنبیر اور کترینہ کی دوستی اور ملاقاتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ایک باردپیکا پڈوکون آگئیں کترینہ کو جلانے ، غصہ دلانے۔ اپنے چلبلے پن سے رنبیر کپور کو متاثر کرنے والی دپیکا نے دے دیا ہے بیان کہ یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے اور تو اوردپیکا نے تو یہ بھیئ کہہ دیا کہ ان کی دوستی تو ایسی پکی ہوگئی ہے کہ توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس بیان کے بعد کترینہ کیف کے اندر مچ گئی ہے کھلبلی۔ وہ ہیں پریشان کہ حسینوں سے کیسے بچائیں رنبیر کپور کو مگر رنبیر بھی ہیں کہ بدتمیز دل کےباوجود سب کو کرلیتے ہیں متاثر

امریکا کے شہر نیویارک میں رہنے والے باپ کے کمال نے نوماہ کے بچے کو بنادیا انٹرنیٹ سینسیشن جو موسیقی کے بہت سے آلات بہت مہارت اور مزے سے بجاتا ہے۔ ون بے بی بینڈ کے کوئینٹین ریکس نے سب کو دیوانہ بنا دیاکسی ماہر میوزیشن کی طرح مو سیقی کا ہر آلہ بجا کر سر بکھیرنے کی صلاحیت سے ۔گٹار ،ڈرم،پیانو اور دیگر مو سیقی کے آلات کو اس بچے نے کھیلنے کے انداز میں بجایا ہے جسے اس کے والد نے کمال مہارت سے ایڈٹ کرکے ایک بہترین میوزک وڈیو میں بدل دیا ہے جسے دنیا بھر میں انٹر نیٹ پر سینکڑوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں اور پوری دنیا میں نوماہ کے اس موسیقار کی مقبولیت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے مداحوں کا انتظار ختم انہوں نے دنیا بھر میں شو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیلینا گومز نے اپنے نئے گانے کی لانچنگ میں اپنے ورلڈ ٹور پروگرام کا اعلان کیا جو چودہ اگست سے شروع ہو گا اور ختم ہو گا ستائیس نومبر کو اور اس میں شامل ہے کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، انگلینڈ، روس اور امریکہ جس کے ٹکٹوں کی بکنگ سترہ اپریل سے شروع ہو جائے گی۔ سیلینا گومز نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ٹکٹ جلد از جلد خرید لیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ٹکٹ ختم ہو جائیں اور وہ ہاتھ ملتے رہ جائی

ملکہ غزل اقبال بانو کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔اقبال بانو نے غزل گائیکی میں راج کیا ہے اور اپنے خوبصورت اندزا گائکی سے غزل کے مداحوں میں اضافہ کیا۔ اگر یہ کہا جائے کہ موسیقی کی اس صنف میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا تو غلط نہ ہو گا۔ اب وہ من موہنی، کھنک دار اور سریلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چپ ہو چکی ہے۔ انیس سو پینتیس میں دہلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو نے دہلی گھرانے کے استاد چاند خان سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ انیس سو ستاون میں لاہور آرٹس کونسل کے ایک پروگرام سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر ریڈیو پاکستان لاہور کے ذریعے ان کی آواز کا سحر دور دور تک پھیل گیا۔ اقبال بانو کی فلمی، غیر فلمی غزلیں اور گیت ہر عمر اور ہر دور کے لوگوں میں مقبول رہے ہیں۔۔انہوں نے فیض احمد فیض کے مزاحمتی اور انقلابی کلام کو اس وقت گایا، جب فیض کا کلام پڑھنا جرم سمجھا جاتا تھا ۔ موسیقی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اقبال بانو ایک انمول تحفہ تھیں جو قدرت صدیوں میں کسی قوم کو عطا کرتی ہے۔ اقبال بانو اب اس جہان میں نہیں رہیں لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں ، گیت اور مزاحمتی کلام، ان کو سننے والوں کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ رکھے گا

پرینیتی چوپڑا کے بعد پریانکا چوپڑا کی ایک اور کزن میرا چوپڑابالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔میرا چوپڑا بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز وکرم بھٹ کی فلم’’1920‘‘کے سیکوئیل سے کریں گی۔

بالی وڈ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ پراچی ڈیسائی کی جانب سے تاریخیں نہ ملنے کے باعث فلم کے میکرز نے ان کی جگہ میرا چوپڑا کو کاسٹ کرلیا ہے۔پروڈیوسر وکرم نےبتایا کہ میری میرا سے ملاقات ہوئی ہے وہ فلم میں کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ فلمی گھرانے سے تعلق ہونے کے باعث میرا کے ساتھ کام کرنے میں دشواری پیش نہیں آئے گی۔فلم کی شوٹنگ اگلے مہینے شروع ہوگی ۔ماڈل اور اداکارہ میرا چوپڑا کو نیلا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

امیتابھ کی شہرہ آفاق فلم کے ری میک میں کام کرنے کیلئے 9کروڑ معاوضہ لے لیا ’’سات خون معاف ‘‘،’’برفی ‘‘ میں کریکٹر ایکٹنگ کر کے اداکارہ نے منفرد پہچان بنائی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سال 2013ء کی مصروف ترین اداکارہ ہیں۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ سال پریانکا کیلئے کامیابیوں سے بھرپور ہے۔ پریانکا کی اس سال آٹھ فلمیں زیر تکمیل ہیں جبکہ کئی فلموں کی ابھی تک اداکارہ کی مصروفیت کی وجہ سے شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔زیر تکمیل آٹھ فلمیں بڑے بینرز تلے بننے والی ہائی بجٹ فلمیں ہیں جن میں کرش اور دوستانہ جیسی ماضی کی بلاک بسٹر فلموں کے سیکوئل بھی شامل ہیں۔ 1973ء میں بننے والی امیتابھ بچن کی شہرہ آفاق فلم ’’زنجیر ‘‘ کے ری میک میں کام کرنے کیلئے 9کروڑ روپے معاوضہ لے کر پریانکا چوپڑا اب تک کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئی ہیں ۔اس فلم میں ان کے مقابل تیلگو فلموں کے معروف ہیرو رام چرن تیجا کو متعارف کرایا جا رہا ہے ۔یہ فلم ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں ریلیز کی جائیگی جبکہ تیلگو زبان میں اسے ’’ طوفان‘‘ کے نام سے ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اپروا لاکھیا ہیں ۔فلم زنجیر 10مئی2013ء کو بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردی جائے گی۔ پریانکا چوپڑا کی رواں سال ریلیز ہونیوالی دیگر فلموں میں ڈونٹ وری،سن آف سیتا دیوی ،چمکی چمیلی،غنڈے اور قسمت ٹاکیز شامل ہیں۔ پریانکا چوپڑا کا شمار صرف گلیمرس اور چنچل شوخ اداکارائوں میں ہی ہوتا تھا لیکن فلم ’’سات خون معاف ‘‘ اور’’برفی‘‘ میں کریکٹر ایکٹنگ کر کے پریانکا نے نہ صرف منفرد پہچان بنائی ہے بلکہ بالی ووڈ کے تمام فلم میکرز کے لئے ہاٹ کیک بن چکی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال پریانکا ایک انگلش گانا ’’ان مائی سٹی‘‘ اپنی آواز میں ریکارڈ کروا کے فلمی دنیا سمیت تمام مداحوں کو حیران کر چکی ہیں ۔

امریکی میگزین کی جانب سے کرائے گئے سروے میں کرسٹین اسٹیورٹ کا دوسرا نمبر 20نفرت زدہ فنکاروں کی فہرست میں انجلیناجولی،میڈونا اوراین ہیتھ وے بھی شامل

لا س اینجلس;ہالی وڈ اداکارہ گینتھ پالٹرو کو سب سے زیادہ نفرت زدہ سلیبرٹی قرار دے دیا گیا۔اداکارہ گینتھ کے شاید بہت سے فینز ہونگے لیکن گزشتہ دنوں کیے گئے ایک سروے میں اداکارہ کوسب سے زیادہ نفرت زدہ سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔ایک امریکی میگزین کی جانب سے کرائےگئے ایک سروے میں 20 سب سے زیادہ نفرت زدہ سلیبرٹیز کی فہرست میں 40 سالہ گینتھ پالٹرو سرفہرست رہیں۔دوسرے نمبر پر ٹوائیلائٹ ساگا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ رہیں ۔اداکارہ سے لوگوں کی نفرت کی وجہ انکے بوائےفرینڈ رابرٹ پیٹنسن کو دھوکا دینا بنی۔ تیسرے نمبر پر اداکارہ وگلوکارہ جینیفر لوپیز رہیں۔فہرست میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا بھی شامل ہیں جو 7ویں نمبر پر رہیں۔گلوکار کرس برائون اس فہرست میں20ویں نمبر پر رہے،جب کہ دیگر فنکاروں میں انجلینا جولی ،جیسی جیمز ،گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ،جان میئر ،کم کردشن ،ان کی والدہ جرس جینر،این ہیتھ وے،جسٹن بیبر اور لندسے لوہن بھی شامل ہیں۔ یادر ہے کہ گلوکار جسٹن بیبر کو حال ہی میں ایک کنسرٹ کے دوران شائقین سے بدتمیزی کرنے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا جبکہ لندسے لوہن کو بہت سے مقدمات کا سامنا ہے۔

فلمساز ریاض گجر ،کاسٹ میں خوشبو ،زری ،ناصر چنیوٹی اور صائمہ خان شامل ہیں فلم ’’نوٹینشن‘‘ کے فوٹوسیٹ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز شبستاaaن سینمامیں ہوئی جس میں فنکاروں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی

لاہور(کلچرل رپورٹر )جن میں چودھری اعجاز کامران ،شوکت زمان ،فیاض خان ،محمد سر ور بھٹی،جونی ملک ،قیصر ثناء اللہ ،زری ،ناصر چنیوٹی ،سر دار کمال ،آصف اقبال ،نرمل شاہ ،روبی انعم ،صیم ،شہزاد حیدر ،محمدواجد زبیری،شمس رانا اور دیگر شامل تھے ۔ فلم کے ہدایتکار روشن ملک ،پروڈیوسر ریاض گجر اور شہزداد گجر ہیں۔اداکارہ زری نے مرکزی کردار اداکیاہے دیگر کاسٹ میں ناصر چنیوٹی، خوشبو،صائمہ خان ،انجمن شہزادی،حنان اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی نمائش 19اپریل کوہوگی ۔