You Are Here: Home » International

چین زلزلہ:157افراد ہلاک اور5 ہزار سے زائد زخمی

چین زلزلہ:157افراد ہلاک اور5 ہزار سے زائد زخمی

چین کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ایک سو ستاون افراد ہلاک اورپانچ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ چین کے مغربی علاقے سی چوآن میں ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر دو منٹ پر آنے والے زلزلے نے قیامت برپا کردی۔ چھ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ گانسو،شناکسی،یونان کےصوبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سی چوآن میں...

چین میں زلزلہ 72 ہلاک 600 سے زاٰئد زخمی

چین میں زلزلہ 72 ہلاک 600 سے زاٰئد زخمی

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلہ سے72 ہلاک 600 سے زاٰئد زخمی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ 8بجکر 2منٹ پر آیا۔ چین میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ ماہرین کے مطابق سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے.سیچوان میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے زلزلے آچکے ہیں۔ جبکہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 2008ء میں آیا تھا جس میں نوے ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ چینی صوبے سیچوان میں گزشتہ...

بوسٹن : میراتھن ریس دھماکوں کا مبینہ ملزم گرفتار

بوسٹن : میراتھن ریس دھماکوں کا مبینہ ملزم گرفتار

بوسٹن دھماکوں کے دوسرے مبینہ ملزم کو امریکی پولیس نے مقابلہ کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ بوسٹن کے گورنر نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا. جبکہ چیچن صدر نے وضاحت کی ہے کہ بم دھماکوں کے ملزمان کا چیچینا سے کوئی تعلق نہیں ہے. بوسٹن کے علاقے واٹر ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کرکے بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث دوسرے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے واٹر ٹاؤن کے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران پولیس نے بلااشتعال فائرنگ بھی کیی۔جس سے علاقہ...

دہشت گردی کو عوام کی مدد سے ختم کریں گے،اوباما

دہشت گردی کو عوام کی مدد سے ختم کریں گے،اوباما

صدر بارک اوباما نے بوسٹن بم دھماکوں کے دوسرے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے بوسٹن کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ قوم سے اپنے خطاب میں بارک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سےنمٹنے کے لیے ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں۔ تاہم کامیابی اس وقت ممکن ہے۔ جب عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ انہوں کہا کہ امریکہ میں پلنے بڑھنے والے نوجوان کن وجوہات کی بنا پر دہشت گردی کی جانب راغب ہوتے ہیں ان سوالوں کا جواب ان کے لوا حقین کو دینا...

عراق: امریکی انخلا کے بعدپہلے صوبائی انتخابات

عراق: امریکی انخلا کے بعدپہلے صوبائی انتخابات

عراق میں صوبائی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد یہ پہلے صوبائی انتخابات ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انتخابات سے قبل عراق نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔ تین سو اٹہتر نشستوں کے لئے آٹھ ہزار امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ عراق کے اٹھارہ میں سے چھ صوبوں میں سیکورٹی کی تشویشناک صورتحال کے باعث انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔اس قبل صوبائی انتخابات دوہزار نو میں ہوئے تھے

نئی دہلی میں بچی سے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

نئی دہلی میں بچی سے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد سماجی تنظیموں سمیت سینکڑوں افراد احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے. نیو دہلی میں زیادتی کیس کے واقعے پر شہر بھر میں سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے کرمجرم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے مطابق مجرم کو شناخت کیا جاچکا ہے اور...

شام :حلب میں راکٹ حملہ، 15شہری ہلاک،درجنوں زخمی

شام :حلب میں راکٹ حملہ، 15شہری ہلاک،درجنوں زخمی

شام کے شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے میں 15 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں ۔ شام کیلئے انسانی حقوق کے نمائندے نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے گاؤں قومیر میں راکٹ فائر کیا جبکہ جنگی طیاروں نے وسطی شام کے علاقوں کرم ہوئمیدو اور طارق الباب میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بم برسائے ۔

مصر کے صحرائے سیناس ے اسرائیلی شہر ایلات پر2راکٹ حملے

مصر کے صحرائے سیناس ے اسرائیلی شہر ایلات پر2راکٹ حملے

مصر کے علاقے صحرائے سینا سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر 2گراڈ راکٹ داغے گئے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ راکٹ حملوں کی ذمہ داری مجاہدین شوریٰ کونسل نامی سلفی گروپ نے تسلیم کی ہے ۔ دوسری جانب مصری فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں

کیمیائی ہتھیاروں کا تین چوتھائی ذخیرہ تلف کردیا روس کا انکشاف

کیمیائی ہتھیاروں کا تین چوتھائی ذخیرہ تلف کردیا روس کا انکشاف

باقی ہتھیار بھی 2015ء تک تلف کردیئے جائیں گے ، ڈیڈلائن خود مقررکی ہے ، کوئی بیرونی دباؤ نہیں:روسی عہدیدار وکٹر خولستوف روسی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کا تین چوتھائی ذخیرہ تلف کردیا ہے جبکہ باقی ہتھیار بھی 2015ء تک تلف کردیئے جائیں گے ۔ روسی عہدیدار وکٹر خولستوف نے بتایا کہ روس نے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ کیمیائی ہتھیار تلف کئے ہیں جن کا اندازہ 29ہزار ٹن لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بیرونی دباؤ نہیں تاہم روس نے خود ہی انہیں...

امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

بارک اوباما اور امریکی سینیٹر راجر ویکر کو زہریلے موادوالے خطوط ارسال امریکی صدر بارک اوباما کو زہریلے پاؤڈر سے قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔امریکی صدر بارک اوباما اور سینیٹر راجر ویکر کو زہریلے مواد سے بھرے خطوط بھیجے جانے پر امریکا میں کھلبلی مچ گئی۔دونوں خطوط میں ایک ہی پیغام لکھا ہوا ملا کہ ظلم پر خاموش رہنے کا مطلب ایساہے جیسے ظالم کا ساتھ دینا۔بدھ کو امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق میل اسکرینگ سینٹر میں صدر اوباما کے نام ایک خط موصول ہوا، مشتبہ مواد کی وجہ سے خط...

© 2013 Daisperdais Online Edition · Modify by Zeshan